بھارت کی پہلی جوہری آبدوز نے زیر سمندر آزمائشی مشقوں کا آغاز کر دیا
نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی پہلی جوہری آبدوز آئی این ایس آریحانت نے زیر سمندر آزمائشی مشقوں کا آغاز کر دیا بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی بحریہ کمانڈر کے وائس ایڈمرل ایچ سی ایس بائشت نے بتایا کہ آئی این ایس آریحانت اب زیر سمندر منظوری آزمائشی مشق کے مرحلے سے گزر رہی ہے جبکہ یہ اس سے پہلے ہی متعدد مشقوں کے مراحل سے گزر چکی ہے ۔یہ آبدوز بھارتی بحریہ کے خفیہ ایڈوانس ٹیکنالوجی ولیسل پروگرام کے تحت تیار کرائی گئی ہے ۔