پشاور : غربت سے تنگ چوکیدار نے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ غریب آباد میں غربت اور مہنگائی کے مارے چوکیدار نے اپنی بیوی اور دو کمسن بیٹیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ وقوعہ کے دوران ملزم کے دو بیٹے گھر سے باہر جبکہ ایک جوان سال بیٹا گھر میں موجود تھا جو اپنی جان بچانے کیلئے باہر بھاگ گیا۔ دو سال قبل دبئی سے واپس آیا تھا اور غریب آباد میں کرایہ کے گھرمیں اپنے 5 بچوں جن میں 14 سالہ لائبہ، 8 سالہ رابعہ، 10 سالہ بیٹا مکرم، 18 سالہ عاطف ، 15 سالہ راحت اور بیوی 47 سالہ مسماۃ شمشادہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جن کی کفالت کیلئے وہ پشاور کے علاقہ فیصل کالونی میں چند ہزار روپوں کے عوض چوکیدارکی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا لیکن انتہائی غربت کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی کی بل اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا اس کیلئے انتہائی مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث وہ اکثر پریشان اورذہنی دبائو کا شکاررہتا تھا ناقص کھانا بنانے پر دونوں میاں بیوی میں تکرار ہوئی جبکہ پیر کی دوپہر عمر گل نے اپنی بیوی شمشادہ، بیٹیوں رابعہ اور لائبہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔