مون گارڈن میں غیرقانونی طریقے سے لوگوں کو قبضے دیئے گئے، سپریم کورٹ میں رپورٹ
اسلام آباد (آن لائن) ریلوے کی زمین پر مون گارڈن کی تعمیر کے حوالے سے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مون گارڈن میں غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو قبضے دیئے گئے اتھارٹی پہلے ہی مون گارڈن کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ مالک عبدالرزاق خاموش نے پلازہ کی تعمیرات کرتے وقت اتھارٹی سے کوئی اجازت نہیں لی اور نہ ہی اس حوالے سے ان کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت ہے مون گارڈن کے مالک کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔