• news

بجلی صارفین سے 4 روپے، افغان مہاجرین سے 19 روپے یونٹ کیوں لئے جا رہے ہیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان مہاجر کیمپ پشاور کے بجلی ٹیرف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نیپرا سے ٹیرف کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔ عدالت نے پیسکو سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ڈومیسٹک بجلی صارفین کا ٹیرف 4 روپے فی یونٹ ہے۔ افغان مہاجرین سے 19 روپے یونٹ کا ٹیرف کیوں لیا جا رہا ہے۔ وکیل افغان مہاجرین نے کہا کہ 19 روپے فی یونٹ وصولی بہت زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن