چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے پھنسے مزید آٹھ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
راولپنڈی (آئی این پی) چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے مزید آٹھ پاکستانی ریسکیو کرکے وطن واپس پہنچا دئیے گئے‘ تمام 45پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو چین میں پھنسے ہوئے مزید 8پاکستانی بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ محصورین نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس آئے۔