• news

بھارت: نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر لڑکی اغوا‘ 2 سال میں 100 افراد کی زیادتی

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر پونا میں نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر دو سال تک جسم فروشی کروائی گئی اور اس عرصے میں اسے 100 سے زائد افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 16 سالہ لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا‘ نے الزام لگایا کہ اسے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر مغربی بنگال سے پونا لایا گیا اور اسے دو پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد لوگوں نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشاہ بنایا۔ گزشتہ ماہ ملزموں کے چنگل سے بھاگ کر نئی دہلی پہنچنے والی متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی جسے پونا پولیس کو منتقل کر دیا گیا اور 113 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ مذکورہ کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے ویمانتل پولیس سٹیشن نے ایک 26 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ویمانتل پولیس سٹیشن کے انچارج سینئر پولیس انسپکٹر سنجے کوروندکر نے بتایا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے دہلی میں میڈیکل ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور لڑکی نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکی کا تعلق نیپال سے منسلک بھارتی سرحدی علاقے سیلیگوری سے ہے۔ متاثرہ لڑکی کی دادی چائے کا کام کرتی ہیں جہاں پر گرفتار ملزم اکثر آیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو مختلف مقامات پر رکھا گیا جس میں سنجے پارک‘ ویمان نگر اور کھرادی کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نے چاندن نگر پولیس کی حراست میں موجود 4 ملزموں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن