برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع سے ملاقات ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل کارٹر نے گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری دفاع سے ملاقات کی۔ جنرل نکولس میٹرک کارٹر نے کہا ہے کہ آپریشن سے نہ صرف پاکستان بلکہ علاقائی سطح پر بھی امن آئے گا۔ برطانیہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کی بات چیت سے دو طرفہ علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں تعاون بڑھے گا۔