• news

کیمرون : امریکی سفیر کے قافلے کی گاڑی نے لڑکے کو کچل کر مار دیا عہدیداروں کی اہل خانہ سے تعزیت

واشنگٹن( اے ایف پی) کیمرون میں امریکی سفیر کولے جانے والے سفارتی قافلے کی گاڑی نے حادثاتی طور پر ایک لڑکے کچل کر مار دیا۔یو ایس ایڈ کی سمانتھا پاور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ان دنوں کیمرون میں ہیں۔ سمانتھا پاور نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور کیمرون کے عہدیدار صبح موکو کو جا رہے تھے کہ ہمارے قافلے کی ایک گاڑی لڑکے سے ٹکرا گئی۔ قافلے کی ایمبولینس کے ذریعے اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ کچھ دیر بعد ہی ہلاک ہو گیا۔ خاتون سفیر سمانتھا پاور نے بتایا اقوام متحدہ، امریکہ اور کیمرون کے سرکاری عہدیداروں نے لڑکے کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔ امریکی عہدیداروں نے فوری طور پر نہیں بتایا کہ انکی حکومت مرنیوالے لڑکے کے اہل خانہ کو کچھ رقم دینگے یا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن