حج درخواستو ں کی وصولی‘ سٹیٹ بنک کی ہفتہ اور اتوار کو بنکوں کی مخصوص برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت
لاہور (این این آئی)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کے روز اپنی مخصوص برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج پر جانے کے خواہشمندوں سے 18سے 26اپریل تک درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میںسٹیٹ بنک کی طرف سے درخواستیں وصول کرنے والے 8 بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس تناظر میں ہفتہ اور اتوار کے روز اپنی مخصوص برانچیں کھلی رکھ کر درخواستیں وصول کریں ۔حبیب بنک، یونائیڈبنک،الائیڈ بنک،نیشنل بنک، مسلم کمرشل بنک،پنجاب بنک،الفلاح بنک اور میزان بنک کی مخصوص برانچیں ہفتہ اور اتوار کے روز صبح 10بجے سے ڈھائی بجے تک حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلی رکھی جائیں گی۔