پاکستان کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی تربیتی پروگرام ناگزیر ہے: صدر ماریشس مزار قائد پر حاضری دی
کراچی(نمائندہ نوائے وقت) ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس گارب فکیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان تعلیم، صحت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، باہمی تعلیمی و تحقیقی تربیتی پروگرام کا آغاز ناگزیر ہے، ماضی میں پاکستان کے تعلیمی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی سے وابستگی قابلِ فخر ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ایک مباحثے میں گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی کاروباری برادری سے ایک میٹنگ کرینگی تاکہ پاکستان کے ساتھ مزید مستحکم تجارتی تعلقات قائم ہوسکیں۔ صدر ماریشس کے صدر نے مزار قائدؒ پر حاضری دی۔