پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھارت میں عورتوں بچوں کی سمگلنگ ہو رہی ہے: منیکا گاندھی کا دعویٰ
نئی دہلی (رائٹرز) بھارتی وزیر امور خواتین و بچگان منیکا گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال سے بچوں عورتوں کی سمگلنگ ہو رہی ہے اور مودی سرکار اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ میگھالے میں خواتین اور بچوں کے حقوق پر ہونیوالی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ تینوں ممالک کے حکام کے ساتھ اجلاس میں اٹھایا ہے۔ اس خطے میں کام کرنیوالی این جی اوز کے نمائندوں سے بھی میٹنگ کی ہے ہمارا اگلا اجلاس اس ماہ کے آخر میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ، تامل ناڈو میں بہت زیادہ انسانی سمگلنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں۔