• news

سپین کے سرکاری سکولوں میں اسلامیات کی کلاسوں کا اہتمام

میڈرڈ (اے پی پی) سپین میں پہلی بار سرکاری سکولوں میں مسلمان بچوں کے لیے اسلامیات کی کلاسوں کو متعارف کرانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یورپی ممالک میں یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا پہلا اقدام ہے کہ کسی سرکاری سکول میں اسلامی تعلیمات کی کلاس شرو ع کی جا رہی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپین کی حکومت نے سرکاری سکولوں کے نصاب میں دینیات کی کلاس شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر اسلامیات کا نصاب پرائمری اور مڈل کی سطح کے سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔ سکولوں میں اسلامی تعلیمات کی کلاس شروع کرنے کا مقصد ملک میں موجود مسلمان بچوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں گمراہ کن اور انتہا پسندانہ نظریات کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن