• news

آبنائے ہرمز میں پاکستان ایران مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

تہران (آن لائن) ایران اور پاکستان کے درمیان خلیج فارس کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل حبیب اﷲ سایاری نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے ایران کے جنوبی بندرگائی شہر بندر عباس میں کھڑے پاکستانی جنگی بحری جہاز فلوٹیلا کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔ اس طرح کی مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط کریں گی اور ایک دوسرے کی بحری صلاحیتوں سے آگاہی کا موقع بھی فراہم کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن