• news

الطاف سے 25 سال کا حساب لیں گے‘ افتخار رندھاوا: پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی+ ٹھٹھہ صادق آباد ( خبر نگار+ نوائے وقت نیوز) ٹھٹھہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر و اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ این اے 159جہانیاں چودھری افتخار اکبر رندھاوا ایم کیو ایم کو خیر باد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ افتخار اکبر رندھاوا گزشتہ 22 سے زائد عرصہ سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ٹیم کے اہم رکن، جنوبی پنجاب کے آرگنائزر بھی رہے تھے۔ چودھری افتخار اکبر رنداھاوا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ وہ عام انتخابات 2013ء میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 159جہانیاں سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ چودھری افتخار اکبر رندھاوا ایم کیوا یم جنوبی پنجاب کے آرگنائزر بھی تھے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ افتخار بھائی آسٹریلیا میں تھے، وہاں سے واپسی پر انہوں نے ہمیں جوائن کیا ہے۔ افتخار رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے 25 سال کا حساب ضرور لیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے اُردو بولنے والی مہاجر آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ میں موجودہ چار‘ پانچ ’’را‘‘ کے ایجنٹوں سے اپنی قوم کو بچائیں اور 24 اپریل کو جلسہ میں شرکت کریں۔

ای پیپر-دی نیشن