قصور میں 10 سالہ بچے سے زیادتی، شیخوپورہ: لڑکی سے کوشش ناکام، 3 اغوا
شیخوپورہ + قصور (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) قصور میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں نواحی گاؤں نند کا تکیہ میں امین مسیح کا دس سالہ بیٹا ساگر مسیح گھر کے باہر کھیل رہا تھا گاؤں کا اوباش نوجوان شہزاد مسیح اسے ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم نے ملزم شہزاد مسیح کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد میں محنت کش غازی شاہ کی بیٹی (س) کو ایک نوجوان احمد نے اپنے چار ساتھیوں کی مدد سے مبینہ طور پر سابقہ آشنائی کی بناء پر اغواء کر لیا۔ قصبہ بھکھی میں کاشتکار منظور احمد کی دو بیٹیوں (الف) اور (ن) مبینہ طور پر سابقہ آشنائی کی بناء پر دو نوجوانوں کامران وغیرہ نے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے اغواء کرلیا۔ نواحی گائوں نور پور ارائیاں میں محنت کش رحمت علی کی بیٹی (ن) کو ایک نوجوان مشتاق نے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔