حج پالیسی کا مقصد حج کرانا ہے، ٹور آپریٹرز کیلئے پیسے بنانا نہیں: جسٹس عظمت
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ پالیسی کیس میں وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی جبکہ دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے حج پالیسی کا مقصد لوگوں کو حج کرانا ہے ٹور آپریٹرز کے لئے پیسے بنانا نہیں ۔ بدھ کے روز کیس کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا یہ حج پالیسی عدالتی حکم اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ حج کوٹہ کے لئے بنائی گئی کمیٹی بے اختیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کوٹہ الاٹ کی منظوری دے کر سمری وزیراعظم سے منظور کرائی۔