• news

لاء ریویو کمیٹی کا اجلاس، ملک میں آنے باہر جانیوالے سرمایہ کی قانونی پوزیشن کا جائزہ، قانون پڑھنے پر زور دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لاء ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں باہر سے آنے اور جانے والے سرمائے کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نوٹ کیا گیا کہ عالمی معیار کے مطابق اور جدید ٹرینڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک سے باہر اور اندر آنے والے سرمائے پر جامع قانون کو پڑھنے کی ضرورت ہے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ وزارتیں اور حکام ضروری جائزہ لینے کے بعد تجاویز ترمیمی ڈرافٹ کی صورت میں جمع کرائینگی تاکہ موجودہ قوانین میں موجود لوپ ہولز ختم کی جاسکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان، وزیراعظم کے خصوصی مشیر خواجہ ظہیر احمد، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے علاوہ سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن