• news

ٹڈاپ سکینڈل ‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

کراچی (وقائع نگار) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزموں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے ٹڈاپ اسکینڈل کے 23 مقدمات میں فرد جرم عائد ہونا تھی لیکن پہلے سابق وزیر اعظم تاخیر سے آئے، جب سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نہیں تھے۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے پرائیویٹ سیکرٹری ملزم زبیر کی 9 مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 19 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سید یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے انہوں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری زبیر، فرنٹ مین فیصل صدیق اور دیگر کے ساتھ ملکر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میمو سکینڈل اور پانامہ لیکس مختلف ہیں لیکن ہم کرپشن کے خلاف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن