کرپشن الزامات پر مزید 150 سے 200 فوجی اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم اور کرپشن میں ملوث بارہ فوجی افسران کو جبری ریٹائر کرنے کے بعد مزید 150سے 200 فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے جبکہ آٹھ سے دس اہلکاروں کی کرپشن سے متعلق تفتیش کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک سو پچاس سے دو سو مزید فوجی اہلکاروں کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔
کارروائی / امکان