• news

فیصل آباد: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی ‘عارف والا، پتوکی، کراچی میں ٹی ایم اے ملازم، طالب علم سمیت 4 افراد نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی نے مبینہ طور پر پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ تاندلیانوالہ کے چک نمبر 409گ ب کے رہائشی صدی احمد جو کہ قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کا قیدی تھا گزشتہ روز اس نے مبینہ طور پر بیرک میں کپڑے کا پھندا بنا کر پھانسی لے لی۔ جیل حکام کو واقعہ کا علم صبح ہونے پر ہوا جب قیدی کی نعش بیرک میں پھندے سے جھول رہی تھی۔ جیل حکام نے پولیس کو اطلاع کو دی اور علاقہ مجسٹریٹ نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔علاوہ ازیں نامہ نگاران+ کرائم رپورٹر کے مطابق گھریلو جھگڑوں پر عارف والا، پتوکی کراچی میں ٹی ایم اے کے ملازم، طالب علم سمیت 4 افراد نے خود کشی کرلی۔ عارف والا میں مظفر آباد کے رہائشی فیاض احمد ٹیوب ویل آپریٹر ٹی ایم اے عارفوالا نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی۔ پتوکی میں محلہ احمد نگر میں نوجوان ڈاکٹر حافظ طارق نے فارمیسی کلینک بنایا ہوا تھا۔ اہل محلہ نے بتایا ڈاکٹر حافظ طارق کی 6 سال قبل غیر برادری میں پسند کی شادی ہو گئی تھی جس کی ایک معصوم بیٹی ہے۔ غیر برادری میں شادی کی وجہ سے اکثر اوقات گھریلو جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے نوجوان حافظ طارق نے گلے میں رسے کا پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ کراچی میں فیڈرل بی ایریا میں نوجوان معید نے گلے میں پھندا لے لیا نیو ٹاو¿ن کے علاقے میں آغا خان یونیورسٹی کا طالب علم وسیم پھندے سے جھول گیا۔

خودکشی

ای پیپر-دی نیشن