خانقاہ ڈوگراں، ٹرانسفارمر پر کام کے دوران اچانک بجلی آ گئی، کرنٹ لگنے سے لائن مین جاں بحق
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) لوڈ شیدنگ کے دوران کام کرنے والا واپڈا لائن مین رانا محمد عارف اچانک بجلی کے آنے پر کرنٹ لگنے سے تار پر لٹک کر جاں بحق ہو گیا۔ واپڈا اہلکاروں نے نیچے اتار کر ہسپتال پہنچایا، پولیس نے نعش قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ خانقاہ ڈوگراں غلہ منڈی کی لائٹ خراب تھی جس کو درست کرنے کے لئے لائن مین رانا محمد عارف ٹرانسفارمر پر کام کر رہا تھا، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لائن مین نے گرڈ سٹیشن سے بجلی بند نہیں کروائی تھی، لائٹ درست کر رہا تھا اچانک لائٹ آ گئی جس کی وجہ سے لائن مین گیارہ ہزار وولٹیج کی زد میں آ گیا اور کرنٹ لگنے سے وہیں لٹک گیا۔ ڈاکٹروں نے رانا محمد عارف کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی محمد عارف نواحی گاﺅں رتی ٹبی کا رہائشی محنتی واپڈا اہلکار تھا، موت کی خبر سن کر ایکسئین واپڈا رورل محمد اصغر سکھیرا اور واپڈا یونین چیئرمیں سید واجد علی شاہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
کرنٹ لگنے سے جاں بحق