لاہور: وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم، مزاحمت پر 2 زخمی
لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر دو شہریوں کو فائرنگ اور پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رنگ محل میں واقع ارشد کی دکان میں 2 ڈاکوو¿ں نے گھس کر4 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹنے کے بعد مزاحمت کرنے پر ارشد کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہےں۔ لٹن روڈکے علاقہ اسلامیہ پارک میں 2 ڈاکوﺅں نے طاہر شاہ سے 40ہزارروپے لوٹ لئے اور مزاحمت پر طاہر شاہ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکوو¿ں نے ٹاﺅن شپ سی ٹو کے ماجد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دےگر سامان، مغل پورہ میں شاہد سلیم سے 4 لاکھ اور موبائل فون، سندر میں اکبر اور نعیم سے ڈےرھ لاکھ روپے،2 موبائل فون اور دومو ٹرسائیکلیں ،شادمان میں وقارسے 60 ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں رضوان کی دکان سے 30ہزارروپے،موبائل فون اور موٹرسائیکل، ڈیفنس اے میں اقبال سے 20ہزار اور موبائل فون، شمالی چھاﺅنی میں احسن سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں اظہر سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے شمالی چھاﺅنی ضرار شہید روڈ کے رہائشی کرنل ریٹائرڈ اورنگزیب کے گھر سے 6 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کر لےا۔ چوروں نے ملت پارک سے خالد،کاہنہ سے شمیم اخترکی کارےں جبکہ اسلام پورہ میں سے سلیم،مغلپورہ میں شہزاد،گجر پو رہ میں عمر، شالیمار میں کامران، ملت پارک میں وسیم، سٹی رائیونڈ میں ماجد،ستوکتلہ میں مون،نواب ٹاﺅن میں صہیب،باغبانپو رہ میں مجاہد،پرانی انارکلی میں سے جاوےداور بلال کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ ادھر فیروزوالا میں ڈاکوﺅں نے ذوالفقار، عبدالوہاب اور افضل سے تین موٹرسائیکلیں، نقدی اور موبائل چھین لئے۔ آصف کے گھر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات چھین لئے۔ کراچی سے کرائم رپورٹر کے مطاق ناگن چورنگی کے قریب سکیورٹی گارڈ نے جان پر کھیل کر بنک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈاکو مقامی بنک میں واردات کرنا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی گارڈ منظور حاکم نے مزاحمت کی جس سے ڈاکو فائرنگ کرکے اسے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈاکے/2 زخمی