• news

مقبوضہ کشمیر سے دو سال قبل لائن آف کنٹرول عبور کر کے آنے والی خاتون کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا

لندن (بی بی سی) مقبوضہ کشمیر سے دو سال قبل لائن آف کنٹرول عبور کر کے آنے والی 30 سالہ شکیلہ بانو کو پاکستانی حکام نے کمان پل چکوٹھی پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔ شکیلہ بانو گاو¿ں اچھلنکا اوڑی سے دو سال قبل لائن آف کنٹرول عبور کر کے ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی آئی تھی۔ پولیس کے مطابق شکیلہ نے یہ قدم والدین سے ناراضگی کی وجہ سے اٹھایا تھا۔ شکیلہ بانو نے رواں ماہ پاکستانی حکام کے ذریعے انڈین حکام سے رابطہ کیا اور واپسی کی درخواست کی تھی۔ اس موقع پر شکیلہ کی ماں رشیدہ بیگم اور بھائی جاوید احمد بھی موجود تھا۔
خاتون/ حوالے

ای پیپر-دی نیشن