آپ مشہور ہیں ملنا چاہتا تھا: بلاول کا شیخ رشید سے مکالمہ، جوڈیشل کمشن کے مطالبے سے ہٹے تو نقصان ہو گا، سربراہ عوامی لیگ کا مشورہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے کہا کہ آپ مشہور شخصیت ہیں ملنا چاہتا تھا لیکن آپ ہر وقت ٹی وی پر ہوتے ہیں۔ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمشن کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنا ورنہ پی پی کو نقصان ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو مجھے بھا گیا ملاقات اچھے موڈ میں ہوئی شکر کریں ملاقات میں بلاول کو اپنی پارٹی جوائن کرنے کی دعوت نہیں دی۔
بلاول / شیخ رشید