• news

لوڈشیڈنگ جاری، لاہور میں بارش، آندھی سے 31 فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور (نیوز رپورٹر+ کامرس رپورٹر+نامہ نگاران) بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ لاہور میں ہلکی بارش اور تیز آندھی کے باعث لیسکو کے31 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں کئی گھنٹے تک بجلی بند ہوگئی۔ لاہور میں اقبال ٹاﺅن، مزنگ، سمن آباد، گلدشت، مصری شاہ، ٹاﺅن شپ شہر ویگر میں فیڈرز بند رہے۔ دوسری طرف 8 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ لاہور میں جاری رہا جبکہ کئی شہریوں میں 12 اور دیہات میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ بجلی کی قلت کا حجم 5890 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ لیسکو حکام کے مطابق لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے مرمت کے نام پر بھی لوڈشیڈنگ جاری رہی، بار بار ہونے والی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی شدید ماثر رہا جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی۔ لاہور کے علاقہ مناواں کے علاقے شادی وال میں گزشتہ 10روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی بندش کے علاوہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر ایس ڈی او کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قلعہ دیدار سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گردونواح میں سو ئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی کاسلسلہ بدستور جاری رہا، پریشان حال عوام نے تندوروں کا رخ کر لیا۔ شہر محلوں پرانا بازار، عباس پورہ، اشرف ٹاﺅن، ملک پورہ، ماتارانی، ڈیرہ سنت سنگھ، توحید پورہ، تاج پورہ، برکت پورہ، محمد پورہ ودیگر میں ایک ماہ سے سو ئی گیس کا شدید بحران جاری ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث لاہور ائرپورٹ پر پانچ پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں ملتان اور سیالکوٹ بھیج دی گئیں۔ کراچی سے آنے والی نجی ائرلائن کی پرواز 144 بھی سیالکوٹ بھیج دی گئی۔
لوڈشیڈنگ جاری

ای پیپر-دی نیشن