بھارت سرکار کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہو چکیں: حافظ سعید
لاہور + مریدکے (سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت سرکار کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کھل کر بے نقاب ہو چکیں۔ بلوچستان، سندھ سمیت دیگر علاقوں میں ہونےوالی تخریب کاری و دہشت گردی میں ہندوستان ملوث ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکومت پاکستان بھارت کے دہشت گردانہ کردار کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی صورت میں ہی پر امن اور مستحکم پاکستان ممکن ہے۔ طلباءاس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبا نے تحریک پاکستان میںتاریخی کردار ادا کیا‘ اسی طرح آج لاہور کی یونیورسٹیوں کے طلبا کوبھی وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ مقامی شادی ہال میں المحمدیہ سٹوڈنٹس لاہور کے زیر اہتمام” پرامن اور مستحکم پاکستان سیمینار “سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر محمد راشد، ڈاکٹر ابو وقاص، عثمان افتخار اور عمر بن عبدالعزیز نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ قیام پاکستان کے وقت ہندوستان بھر کے مسلمان لاالہ الا اللہ کی بنیا د پر اکٹھے ہوئے تھے۔ بنگالی مسلمان نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں سب سے آگے تھے لیکن بعد میں ہماری غلطیوں اور تعصبات کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا۔ آج وقت ان غلطیوں کو دہرانے کا نہیں ہے بلکہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تکفیر اور خارجیت اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری کرنے والے بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پورے کر رہے ہیں۔ علماءکرام اپنی دعوت میں وسعت پیدا کریں۔ ہمیں آئمہ سلف کی طرح میدان میں نکل کر مسلمانوں کوکفار کی سازشوں سے آگاہ کرنا ہے۔ آج علماءکرام کو ایک بار پھر سے وہی کردار ادا کرنے کی ضرور ت ہے۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کو لبرل اور سیکولر بنانے کی کوششیں قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ وہ جماعةالدعوة پاکستان کے زیر اہتمام مرکز طیبہ مریدکے میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن و سنت کی دعوت پیش کی جائے۔ لوگ فرقہ واریت سے نفرت کرنے لگے ہیں۔
حافظ سعید