• news

شانگلہ: خسرہ نے وبائی شکل اختیار کر لی 3 بچے جاں بحق، سینکڑوں متاثر

الپوری (آئی این پی) شانگلہ کے ضلعی ہےڈ کوارٹر الپوری سے 6کلو مےٹر دور علاقہ درہ مناف خےل مےں خسرہ کی بےماری نے وبائی شکل اختےار کرلی3بچے جان بحق اور سےنکڑوں بچے بےمار ہےں، جاں بحق ہونے والے بچوں مےں ثناءاللہ، ذبےح اللہ، ودےعہ شامل ہےں۔ درےں اثناءممبر قومی اسمبلی اور پا کستان مسلم لےگ کے رہنما کے ڈاکٹر عباد اللہ خان نے پےدل چل کرجاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقےن سے تعزےت کی۔ انہوں نے کہا کہ خےبر پی کے حکومت کا صحت کا انصاف پروگرام محض ڈھونگ ہے۔ ان واقعات کی تمام ذمہ داری محکمہ صحت شانگلہ پر عائد ہوتی ہے۔
شانگلہ/ خسرہ

ای پیپر-دی نیشن