• news

تاریخی عمارتوں کی سکیورٹی‘ لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکرٹری‘ آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی عمارتوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے سکیورٹی انتظامات پر اقدامات کی تفصیلات مانگ لیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے علی جاوید ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ تاریخی عمارتوں اور عوامی مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ ہے لیکن سکیورٹی کے فول پروف انتظامات نہیں کیے گئے۔ وکیل نے بتایا کہ تاریخی عمارتوں اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد ان مقامات پر جاتی ہے۔ عدالت نے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو 11 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
تاریخی عمارتیں

ای پیپر-دی نیشن