اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرداری کی 2 ریفرنسز میں بریت کا اصل ریکارڈ طلب کر لیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکوٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنسز میں بریت کا اصل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نیب کی جانب سے دو اپیلوں پر سماعت کی جن میں سابق صدر آصف زرداری کی ارسس ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر عدنان طاہر ایوب نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی جس احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی بریت کے احکامات جاری کئے‘ وہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں تھا۔ نیب ریفرنسز پہلے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں زیرسماعت تھے۔ اسلام آباد منتقلی کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ عدالت نے ریفرنس کا اصل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
ریکارڈ طلب