• news

کراچی میں گرمی کی لہر، آئندہ تین روز میں پارہ40ڈگری تک جا سکتا ہے: ماہرین

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں پھر سورج کا پارہ چڑھ گیا ، درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز میں پارہ 40سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ کراچی میں چند دن کے خوشگوار موسم کے بعد گرمی کی شدت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 27سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ دوپہر کے وقت شہر کا درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بائیس سے پچیس اپریل کے دوران موسم گرم رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباﺅ کی وجہ سے ہوا کی سمت جنوب مغرب سے شمال مغرب ہو جائے گی ۔ ہوا کی سمت تبدیل ہونے سے کراچی اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں گرم ، خشک ہوائیں آئیں گی جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا ۔
کراچی گرمی

ای پیپر-دی نیشن