لاہور: سانحہ گلشن اقبال کی ایک اور زخمی دم توڑ گئی‘ ہلاکتیں 78 ہو گئیں
لاہور (اے این این) سانحہ گلشن اقبال میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک اور دم توڑ گیا۔ سانحے کی زخمی مریم جناح ہسپتال میں زیر علاج تھی‘ مرنے والوں کی تعداد 78 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور کئی افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جن کا علاج جاری تھا۔ زخمیوں میں شامل ایک خاتون مریم نے بھی جمعرات کی صبح جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جس سے سانحے میں مرنے والوں کی تعداد 78 ہو گئی۔
سانحہ اقبال پارک