فراڈ کیس : سرفراز مرچنٹ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ سولہ مئی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے : عدالت
کراچی (صباح نیوز) کراچی کی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی تاجر سرفراز مرچنٹ کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 16مئی تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرفراز مرچنٹ پر دھوکہ دہی اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔ درخشاں تھانہ میں پولیس نے ظفر فریدی نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں سرفراز مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف دھوکے سے گاڑی چھینی بلکہ قتل کی دھمکیاں دیں اور رقم بھی طلب کی۔ مقامی عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 16مئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ عدالت نے سرفراز مرچنٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا وہ سرفراز مرچنٹ کو اشتہاری قرار دینے کے لیے اخبارات میں اشتہار بھی چھپوائے جائیں۔
سرفراز مرچنٹ