• news

امریکہ پاکستان کو طبی مقاصد کے لئے 6 جدید طیارے دے گا

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ پاکستان کو طبی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے 6 جدید طیارے فراہم کریگا۔ یہ طیارے یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت مہیا کئے جائں گے۔ معاہدے کے تحت سینا ائر کرافٹ کمپنی دو سیسنا 208 بی گرینڈ کاروان ای ایکس اور چار سیسنا ٹی 206 ایچ طیارے امریکی حکومت کو دے گی جسے طبی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دو سالہ پیکج میں مذکورہ طیاروں کے آلات کی دستیابی اور ہر قسم کی تکنیکی مدد شامل ہے۔ کمپنی پاک آرمی کو طیارے کو اڑانے اور ان کی دیکھ بھال کیلئے تربیت بھی دے گی۔ معاہدے کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر کے لگ بھگ بتائی گی ہے۔ ان طیاروں کی نمائش سب سے پہلے پیریس ایئر شو منعقدہ 2015ءمیں کی گئی تھی۔ گرینڈ کارواں ای ایکس طیاروں کو نگرانی‘ ایئر ایمبولینس‘ پیرا ٹروپنگ اور بحری آپریشنز کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ گرینڈ کارواں ای ایکس طیارے چودہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے حامل ہیں جو 1600 کلو گرام کے قریب وزن براشت کرسکتے ہیں ہیں جبکہ ٹی 206 ایچ نسبتاً چھوٹے ہیں جن میں صرف چھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور یہ 281 کلو گرام وزن اٹھا سکتے ہیں۔ رواں برس 30 دسمبر تک پاکستان کو یہ جدید ترین طیارے مل جائیں گے۔
طبی/ طیارے

ای پیپر-دی نیشن