• news

پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے حامی ہیں: فاٹا ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی ٹیم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر فاٹا ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فاٹا ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی حمایت کرتے ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ وزیراعظم کے بچوں کا نام آیا ہے اس لئے انکوائری کمشن کا اعلان کیا۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تمام جماعتوں کا نکتہ نظر معلوم کرنے کے لئے مشاورت کر رہے ہیں عمران کہتے ہیں کہ حکومت نے فوج کو بدنام کیا ہے تو وہ ثبوت دیں عمران جمہوری طریقے سے وزیراعظم نہ بننے پر ایسے الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران غیر جمہوری طریقے سے حکومت کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔

حکومت/ ارکان پارلیمنٹ

ای پیپر-دی نیشن