• news

بھارتی وزیر نے مسلمانوں کیلئے 2 بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ کردیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول کیلئے سنگ پریوار کے بعد بھارتی وزیر گریراج سنگھ نے بھی صرف دو بچوں کا قانون بنانے کا مطالبہ کردیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کی آبادی پر کنٹرول نہ ہوا تو بھارت ایک اور پاکستان بن جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کی آبادی پر کنٹرول ہونا چاہئے اور ملک میں صرف دو بچوں کی پالیسی کا قانون متعارف کرایا جائے، اس قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے ووٹ کا حق ختم کردیا جائے۔
بھارتی وزیر

ای پیپر-دی نیشن