• news

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی کا سر قلم

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ کرنے پر ایک پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔ اس طرح سعودی عرب میں رواں برس سزائے موت دئیے جانیوالے افراد کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔ شاہ زمان خان سید کو ریاض میں سزا دی گئی۔ واضح رہے 2 جنوری کو دہشت گردی کے الزام میں 47 افراد کو سزائے موت دیدی گئی تھی۔ گذشتہ سال 158 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گذشتہ برس پاکستان میں 326 اور ایران میں 977 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ خیال رہے سعودی عرب میں اکثر افراد کو سزائے موت سر قلم کر کے دی جاتی ہے۔
پاکستانی سر قلم

ای پیپر-دی نیشن