• news

افغانستان کے ساتھ گہرے فوجی تعلقات چاہتے ہیں: سینئر چینی افسر

بیجنگ (رائٹر) ایک سینئر چینی افسر نے کہا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں سمیت افغانستان سے گہرے فوجی تعلقات چاہتا ہے۔ افغان صدر کے مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چین کے سنٹرل ملٹری کمشن کے رکن فینگ فینگوئی نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پہلے سے ہی اچھے روابط ہیں یہ بات چینی وزارت دفاع نے بتائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن