گوجرانوالہ: قبضہ مافیا کے خلاف دکانداروں کا سی پی او آفس کے باہر کان پکڑ کر۔ انوکھا احتجاج‘ پولیس کے خلاف نعرے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قبضہ مافیاکی طرف سے دکانوں پر قبضہ کرنے کے خلاف دکانداروں نے سی پی او آفس کے باہر کان پکڑ کر انوکھا احتجاج ریکاڈ کرایا۔ تفصیل کے مطابق فیروزوالا کے علاقہ منڈیالہ تیگہ میں قبضہ مافیا کی طرف سے زبردستی دکانوں پر قبضہ کرنے کے خلاف دکانداروں نے سی پی او آفس کے باہر کان پکڑ کر انوکھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے کہا تھا تھانہ فیروزوالا پولیس بااثر قبضہ مافیا کے ساتھ نہ صرف ساز باز کر چکی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ الٹا ملزمان کے ساتھ مل کر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔