جرمنی : اسلام مخالف ریلی، جھڑپیں، 15 پولیس اہلکار زخمی، متعدد گاڑیاںنذر آتش
برلن(این این آئی)جرمن صوبے تھیورنگیا میں اسلام اور مہاجرین کے مخالف مظاہرین کی ایک ریلی میں تشدد جھڑپوں کے سبب 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی جن میں سے تین پولیس کی گاڑیاں تھیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبے تھیورنگیا میں اسلام اور مہاجرت مخالف تحریک کی ایک ریلی تشدد کا رنگ اختیار کر گئی۔