جدہ کے پاکستانی قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کا تقرر جون میں ہوگا
جدہ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کا تقرر جون کے دوسرے ہفتے میں کردیا جائے گا ، یہ بات وزیر سمندر پار پاکستانب پیر سید صدر الدین نے جدہ کے ایک وفد سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے کہی ، پاکستان کا دورہ کرنے والے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدرملک ثناء اللہ نے جدہ پہنچ کر بتایا جدہ میں قید پاکستانیوں کے مسئلے پر وفاقی وزیر سے بات ہوئی۔