• news

لاہور چیمبر کے وفد کی کسٹمز حکام سے ملاقات‘ منفی سرگرمیاں روکنے کیلئے میکنزم پر اتفاق

لاہور (کامرس رپور ٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو تاجر برادری کی مشاورت سے ایک مکینزم وضع کرے تاکہ کم سے کم وقت میں ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے لاہور چیمبر میں کلکٹر کسٹمز ذوالفقار یونس اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹمز ڈیپارٹمنٹ لاہور سعود عمران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ارکان امجد علی جاوا، میاں زاہد جاوید، سابق نائب صدور آفتاب احمد وہرہ، شفقت سعید پراچہ، کاشف انور، سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین خواجہ خاور رشید، اشرف بھٹی، امجدوزیر، وزیراعلیٰ کے مشیر انجم بٹ، تاجر امین مظہر بٹ، محمدیوسف، احسن سعید میاں بھی اس موقع پرموجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن