• news

سروسز فراہم کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنا لیا: راحیل صدیقی

لاہور (عبدالرحمن ؍ وقت نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین راحیل احمد صدیقی نے کہا دہشتگردی کے خاتمے، تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا پراپرٹی ڈیلرز، کیٹرز، شادی ہالز، بیوٹی پارلرز اور دیگر سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو سروسز ٹیکس میں لانے کا عملی منصوبہ بنالیا وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امانت سکیم کے تحت ریسٹورنٹس میں کھانے کے بل پر ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا امانت سکیم میں شہریوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی کے بعد سکیم کا دائرہ جلد دوسرے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ لاہور کے بانوے ریسٹورنٹس کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ای نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا جبکہ دیگر ریسٹورنٹس کو بھی جلد اسی نظام کے تحت منسلک کر لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز وکلاء اور نجی سکولوں کو ٹیکس نیٹ سے دور رکھا گیا ۔ کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے والے وکلاء کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن