• news

مسعود اظہر پر پابندیاں ویٹو کرنے کا غصہ ، 2باغی چینی، بلوچ رہنماﺅں کو بھارتی ویزے جاری

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے سلامتی کونسل میں چین کی طرف سے مسعود اظہر پر پابندیوں کی قرارداد ویٹو کر دینے کی خار مٹانے کیلئے باغی چینی دہشت گرد کو ویزہ جاری کر دیا جس پر چین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شورش زدہ صوبے ایغور میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ڈولکن ایزا جو آجکل جرمنی میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے کو اگلے ہفتے دھرم شالہ میں ہونیوالی ورلڈ ایغور کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزارت خارجہ نے الیکٹرانک ویزا جاری کر دیا ہے۔ ڈولکن ایزا نے ویزا ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بھارتی چینل کو بتایا انہوں نے ابھی بھارت جانے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم مجھے بھارتی ویزا ملنے سے چینی حکومت خوش نہیں۔ دوسری طرف چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ’ہواشونگینگ‘ نے اسے افسوسناک اور قابل مذمت اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولکن ایزا ایک دہشت گرد ہے جس کے خلاف انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھا ہے۔ اسے انصاف کے کٹہرے تک لے جانا تمام متعلقہ ممالک کی ذمہ داری ہے۔ دوسری طرف بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی حکومت نے بلوچ باغی رہنما نائلہ قادری بلوچ کو بھی بھارتی ویزا جاری کر دیا ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ ذرائع نے بتایا کہ ڈولکن ایزا اور نائلہ قادری بلوچ کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد کیا گیا۔ نائلہ بلوچ کینیڈا میں روپوش ہے۔
بھارتی ویزے

ای پیپر-دی نیشن