• news

ٹھیکوں میں کمیشن، اربوں کے قرضوں کی معافی، زیادہ افراد اپوزیشن کے ہیں: بی بی سی

اسلام آباد (این این آئی) بی بی سی نے عدالتی کمشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف ٹھیکوں میں کمیشن وصول کرنے، اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہے ۔ آئینی ماہرین نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے عدالتی کمشن کی تشکیل کیلئے لکھے جانے والے خط میں کک بیکس کی رقم اور سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے قرضے معاف کرانے والوں کی تحقیقات کرنے کا ذکر کر کے کمشن پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ بی بی سی نے ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سے ان افراد کے بارے میں تحقیقات ہو گی جنہوں نے مختلف ٹھیکوں میں کمیشن وصول کرنے کے علاوہ اربوں روپے کے قرضے بھی معاف کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن