• news

نواز شریف نے آخری وقت میں بھی قوم کے سامنے آکر پہلے جیسا ہی جھوٹ بولا: خالد محمود گجر

رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آخری وقت میں بھی قوم کے سامنے آکر پہلے جیسا جھوٹ ہی بولا ہے ،سچ نہیں کہا گیا،حقائق ہم بتائیں گے،وہ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔چودھری خالد گجر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو صرف اور صرف تحریک انصاف سے خطرہ ہے ،اس لئے پی ٹی آئی میں اختلافات کی افواہیں اڑائی جاتی ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،عمران دونوں کی چال بازیاں خوب سمجھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن