تاجر برادری بھی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت کیساتھ ہے: سرفراز خان
لاہور (پ ر) ہال روڈ بیڈن روڈ کے مسلم لیگی رہنما سرفراز خان مہمند کی صدارت میں کارنر میٹنگ ہوئی جس میں مسلم لیگی کارکنوں سلیم اقبال چھیما‘ شیرو پرنس‘ شیخ احسن‘ ارتضیٰ شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی احتساب پالیسی کو سراہتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سرفراز خان مہمند نے کہا لیگی حکومت ہمیشہ سے تاجر نواز پالیسیوں کے باعث تاجروں میں مقبول رہی ہے۔ تاجر برادری بھی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔