احتساب کی اسلام میں بڑی اہمیت ہے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں احتساب کی بڑی اہمیت ہے۔ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہہمارے اکابرین نے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ پاکستا ن کی زبوں حالی اور دگرگوں معیشت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے جنرل راحیل شریف کی طرف سے کرپشن کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا سلسلہ رکنے نہ پائے۔