• news

پانامہ لیکس مغرب کا ایجنڈا ہے‘ ملک سے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنا چاہتے ہیں: مولانا شیرانی

کوئٹہ (این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس مغرب کا ایجنڈا ہے اور اس کے نام پر ملک سے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیر انی نے کہاکہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان میں مذہبی قوتوں کیخلاف سازش کرکے کبھی مدارس میں چھاپوں اور کبھی دہشت گردی کے نام پر ملک میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی بھی غیر جمہوری اقدام اور آئین شکنی کا ساتھ نہیں دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن