جاوید ہاشمی کو اعلیٰ حکومتی شخصیت کا فون آنے اور اسلام آباد روانہ ہونے کی افواہیں‘ خاندانی ذرائع کی تردید
ملتان (سپیشل رپورٹر) رات گئے شہر بھر میں مخدوم جاوید ہاشمی کو ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کے فون آنے اور انکے اسلام آباد روانہ ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم رابطہ کرنے پر مخدوم جاوید ہاشمی کے خاندانی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو کسی اعلیٰ حکومتی شخصیت کا فون نہیں آیا اور نہ ہی وہ اسلام آباد گئے ہیں بلکہ اپنے آبائی علاقے مخدوم رشید میں موجود ہیں۔