مانچسٹر سے نیویارک جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں دوران سفر ہنگامی حالت کا اعلان
مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) مانچسٹر سے نیویارک جانیوالی پرواز پی کے 711 میں دوران سفر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی خیبر ایجنسی کے مطابق ہنگامی حالت کا اعلان باتھ روم میں دھواں بھرنے کے باعث کیا گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 711 کو ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے آئرلینڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔